کراچی میں کالعدم طالبان کی کمرتوڑ دی گئی ہے،کرنل طاہر

پیر 29 ستمبر 2014 15:15

کراچی میں کالعدم طالبان کی کمرتوڑ دی گئی ہے،کرنل طاہر

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے اجلاس کے موقع پر کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کمر توڑ دی گئی ہے، کالعدم طالبان کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا اب وہ کسی تنظیم نو کے قابل نہیں رہے ہیں۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، کراچی میں ہونے والے آپریشنز سے متعلق رینجرز کے کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد شہر کراچی میں 3,696 کے قریب آپریشنز کیے گئے، جس میں پانچ ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا، گرفتار افراد میں کالعدم تنظیموں اور سیاسی جماعتوں کے لوگ اور کارندے شامل ہیں۔



کمیٹٰی کو بریفنگ دیتے ہوئے کرنل طاہر کا کہنا تھا کہ کراچی آپریشن میں ایم کیو ایم کے 560افراد کو حراست میں لیا، کالعدم امن کمیٹی کے539،جب کہ اے این پی کے 40کارکن حراست میں لیے، کرنل طاہر کے مطابق آپریشنز کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 60،جب کہ دیگر کالعدم تنظیموں کے352افراد زیر حراست لیے۔

(جاری ہے)



بریفنگ میں ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد سے شروع ہونے والی ٹارگٹڈ کارروائیوں اور آپریشنز میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی کمر توڑ دی گئی ہے، کالعدم طالبان کا نیٹ ورک تباہ ہوگیا اب وہ کسی تنظیم نو کے قابل نہیں رہے ہیں۔ س

متعلقہ عنوان :