بیگناہ کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ اور ماوارئے آئین جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے، سکندر شاہ

پیر 29 ستمبر 2014 16:03

ٹنڈوالہیار(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر۔2014ء) متحدہ دینی محاذ سندھ کے سیکرٹری اطلاعات محمد سکندر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اہلسنت والجماعت کے بے گناہ کارکنان کو ٹارگٹ کلنگ اور ماوارئے آئین جعلی مقابلوں میں قتل کیا جارہا ہے جس کی وجہ سے عوام اہلسنت میں عدم تحفظ اور احساس محرومی بڑھ رہا ہے لاپتہ افراد کا مسلہ انسانی مسئلہ ہے یہ کسی جماعت اور تنظیم کا مسلہ نہیں ہے دیگر سیاسی اور مذہبی جماعتیں و علماء کرام بھی لاپتہ افراد کی بازیابی کے لئے آواز بلند کریں خیرپور میں صوبائی صدر غازی سید پریل شاہ بخاری کے گھر پر چھاپے کے دوران چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا گیا نہتے اور بے گناہ کارکنوں کو گھروں سے گرفتار کیا گیا یہ ہمارے زخموں پر نمک پاشی ہے ایس ایس پی عثمان غنی صدیقی کو فوری برطرف کیا جائے عمران خان کی سیاست سے کوئی لینا دینا نہیں لیکن ایرانی انقلاب کوجس انداز میں راہ نجات بنا کر پیش کیا جارہا ہے وہ قابل مذمت ہے ۔

(جاری ہے)

دینی مدارس کو بند کرنے کی بات کی جارہی ہے غیر ملکی ایجنڈا کسی صورت پورا نہیں ہونے دیں گے ڈرون حملوں پر ہر طرف خاموشی چھائی ہوئی ہے ڈرون حملے بند کرائے جائیں ڈرون حملوں کے خلاف احتجاج جاری رہے گا رینجرز کو جن افراد کی ضرورت پرزرہ برابر بھی شک ہو وہ ہمیں بتایا جائے بلاجواز کے اندھا دھند چھاپے نہ مارے جائیں قائمہ کمیٹی کی سامنے رینجرز نے جن افراد کی گرفتاری کا اعتراف کیا ہے ان کے نام میڈیا میں پیش بھی کئے جائیں تاکہ ملکی اداروں پر عوامی اعتماد میں مزید اضافہ ہو کراچی میں جعلی مقابلہ کرکے شاہد ماما کو شہید کرنے والے ایس ایچ اوکو گرفتار کر کے اس پر قتل کی ایف آئی آر درج کی جائے اس موقع پررضوان عباسی ،حاجی کریم بخش بلوچ ، کلیم اللہ قائم خانی ، مولانا عمران فتح ، حاجی ذیشان قائم خانی، مولانا اصغر تھیبو ، سید ابراہیم شاہ، مفتی کریم اللہ انقلابی اور تاج محمد بروہی بھی موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :