Live Updates

عمران خان حقائق مسخ نہ کریں ، چارٹر آف ڈیموکریسی لندن پلان نہیں ،کائرہ

پیر 29 ستمبر 2014 16:31

عمران خان حقائق مسخ نہ کریں ، چارٹر آف ڈیموکریسی لندن پلان نہیں ،کائرہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔29ستمبر 2014ء) پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ عمران خان حقائق کو مسخ کررہے ہیں، میثاق جمہوریت پر چھپ کر نہیں ،دن کی روشنی میں دستخط ہوئے ،وہ لندن ، امریکا کی مثال دیتے ہیں ، جہاں دو ، دو پارٹیاں ہی اقتدار میں آرہی ہیں۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کئی باتوں کو حقائق کے برعکس قرار دیتے ہوئے انہیں درست تناظر میں بیان کرنے پر زو ر دیا۔

قمر زمان نے کہا کہ چارٹر آف ڈیموکریسی ، لندن پلان نہیں ، پلان چھپ کر طے ہوتے ہیں ،آمریت کے مخالف میثاق جمہوریت پر ساری دنیا کے سامنے دستخط ہوئے۔عمران خان کی جانب سے برطانیہ اور امریکی جمہوریت کی مثال کو غلط قرار دیتےہوئے قمرزمان کائرہ نے کہا کہ ان ممالک میں تو دو ،دو پارٹیاں ہی اقتدار میں آرہی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستان میں آمریت کی باری ختم ہونے چاہیے ۔

قمر زمان کائرہ نے عمران خان کے اس بیان کا بھی جواب دیا کہ جمہوریت عوام کے مسائل حل اس وقت کرے گی جب اسے مستحکم ہونے دیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ ملک میں جمہوریت صرف ساڑھے دس سال رہی اور اسی عرصے میں ملک میں ترقی ہوئی جبکہ آمریت نے مسائل کو جنم دیا۔سابق وفاقی وزیر نےجمہوری حکومت کا ساتھ دینے والی جماعتوں اور پارلیمنٹ کے اتحاد کا دفاع کیا اور کہا کہ عمران خان کی واحد حلیف جماعت اسلامی بھی ان کے ساتھ نہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :