ہالی وڈ ہارر فلم”ڈریکولا اَن ٹولڈ“کاایک اور نیا ٹریلر منظر عام پر آگیا

منگل 30 ستمبر 2014 11:42

ہالی وڈ ہارر فلم”ڈریکولا اَن ٹولڈ“کاایک اور نیا ٹریلر منظر عام پر ..

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء)خوفناک روپ دھارے دہشت کی علامت تصور کیا جانیوالامشہور افسانوی کردار ڈریکولا ایک بار پھر ہالی وڈ میں واپسی کیلئے تیار ہے ، اسی سلسلے میں ایکشن ڈرامہ سے بھرپور نئی ہارر فلم ’ڈریکولا اَن ٹولڈ‘کا ٹریلرمنظرِعام پر آگیا ہے۔

(جاری ہے)

مشہور آئرش ناول سے ماخوذ اس فلم کے ہدایت کارگیری شور ہیں جبکہ فلم کی کہانی ایک ایسے بہادر بادشاہ کے گِرد گھوم رہی ہے جو اپنے خاندان کو دشمنوں سے بچانے کیلئے انسانی خون سے پیاس بجھانے والے ایک ایسے طاقتور ویمپائرمیں تبدیل ہو جاتا ہے۔

صدیوں پرانے اس دہشت ناک کردار کے روپ میں نامور ہالی وڈ اداکار لیوک ایوان نظر آئیں گے جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں ڈومینک کوپر، سارہ گاڈون، ولیئم ہوسٹن اور سمانتھا بارکس شامل ہیں۔سو ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی فلم رواں سال17اکتوبر سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیجائے گی۔