دھرنے کے شرکاءکی گھروں کو روانگی شروع

منگل 30 ستمبر 2014 12:33

دھرنے کے شرکاءکی گھروں کو روانگی شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء)پاکستان عوامی تحریک کے دھرنے سے کارکنان کی گھروں کو روانگی شروع ہوگئی ہے ۔ پچاس سے زائد لوگوں پر مشتمل ٹولی نے سامان باندھا اور چلتی بنی ۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق گھروں کو جانیوالے شرکاءکے چہروں پر مسکراہٹ تھی اور اُنہوں نے بتایاکہ اُن کی جگہ پر 70مزید لوگ دھرنے میں شریک ہوں گے ، عید کے بعد دوبارہ واپسی کا فیصلہ کریں گے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیاہے کہ گھروں کو جانیوالے افراد عید الاضحی کے قریب آنے پر ممکنہ طورپر درپیش ٹرانسپورٹ کے مسائل کو دیکھتے ہوئے روانہ ہوئے ہیں تاہم ابھی تک قیادت کی جانب سے عید سے متعلق کوئی واضح اعلان نہیں کیاگیا۔ ناقدین کا خیال ہے کہ بچوں اوراہل خانہ میں عید کرنے کے لیے مزید کارکنان بھی روانہ ہوں گے ، ڈی چوک میں تعفن بھی پھیل چکاہے اور ایسے ماحول میں شرکاءکو گھروں کی یاد مزید ستانے لگی ہے تاہم ڈیڑھ ماہ سے زائد عرصہ بیٹھے رہنابھی ہمت کا کام ہے ۔