اراکین پارلیمنٹ کے گواشواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈالنے کافیصلہ

منگل 30 ستمبر 2014 13:07

اراکین پارلیمنٹ کے گواشواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈالنے کافیصلہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) الیکشن کمیشن نے اراکین پارلیمنٹیرین کے گواشواروں کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈالنے کا فیصلہ کرلیا ‘اثاثوں کی تفصیلات جمع کرانے والے اراکین کی تعداد چارسوچودہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 1174میں سے 414 اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرادی ہیں ‘قومی اسمبلی کے ایک 170،سینیٹ کے56،پنجاب اسمبلی کے75،سندھ اسمبلی کے 59،خیبرپختونخوا اسمبلی کے 36،اوربلوچستان اسمبلی کے 18اراکین نے اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائی ہیں،تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان،وزیراعلی کے پی کے پرویزخٹک،وزیراعلی پنجاب شہباز شریف ،وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے تاحال اثاثوں کی تفصیلات جمع نہیں کرائیں،جبکہ مالی گوشوارے جمع کرانے کی 30ستمبر کو ختم ہوگئی ڈیڈ لائن گزرنے کے پندرہ دن بعد الیکشن کمیشن کے قانون کے مطابق اثاثوں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والے اراکین کی رکنیت معطل کردی جائے گی،ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے اراکین قومی اسمبلی،سینیٹ کے اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ پرڈالنے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے،پندرہ اکتوبرکے بعد اثاثوں کی تفصیلات ویب سائٹ ڈال دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :