ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،عوامی تحریک نے سپریم کورٹ میں سوالات اٹھا دیئے

منگل 30 ستمبر 2014 13:41

ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس،عوامی تحریک نے سپریم کورٹ میں سوالات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس، عوامی تحریک نے سپریم کورٹ کے سامنے سوالات اٹھا دئیے ، کیا حکومتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام سے کئے گئے وعدے پورے کئے ، بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں ہوئی؟ سپریم کورٹ میں ممکنہ ماورائے آئین اقدام کیس کی سماعت چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں لارجر بنچ کر رہا ہے ۔

دوران سماعت عوامی تحریک نے سپریم کورٹ کے سامنے حکومت اور نظام پر متعدد سوالات اٹھا دئیے ۔

(جاری ہے)

عوامی تحریک کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کیا حکومتوں نے جمہوریت کے نام پر عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے؟ کیا موجودہ نظام میں گڈگورننس کی کمی نظر نہیں آتی؟ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اور اداروں کے سربراہوں کی تقرری کے معاملے میں عدالتی حکم کی خلاف ورزی نہیں کی گئی؟ عوامی تحریک نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ کیا اراکین اسمبلی کے ترقیاتی فنڈز کے استعمال میں کرپشن نہیں ہوتی؟ ارکان اسمبلی کا کام ترقیاتی کام کرانا ہے یا قانون سازی کرنا ، پی اے ٹی نے سوال اٹھایا کہ چوری شدہ الیکشن کے نتیجے میں بننے والی حکومت کی قانونی حیثیت کیا ہے؟ کیا سیاسی جماعتوں اور اداروں کے اندر احتساب کا کوئی نظام موجود ہے؟ کیا احتساب کرنے والے اداروں کو اپنی ذمہ داریاں نہیں نبھانی چاہئیں؟

متعلقہ عنوان :