خورشید شاہ نے سیاسی بحران کے حل کیلئے مڈٹرم الیکشن کی تجویز دیدی

منگل 30 ستمبر 2014 14:21

خورشید شاہ نے سیاسی بحران کے حل کیلئے مڈٹرم الیکشن کی تجویز دیدی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سید خورشید شاہ نے سیاسی بحران کے حل کیلئے مڈٹرم الیکشن کی تجویز دیدی ۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے سید خورشید شاہ کاکہناتھاکہ وزیراعظم نواز شریف خود وسط مدتی انتخابات کا اعلان کردیں تو یہ نظام کے لیے بہتر ہوگا، چاہتے ہیں کہ نظام اور پارلیمنٹ قائم رہے ، نواز شریف کہتے ہیں کہ آئینی وزیراعظم ہوں ،ہم نہیں چاہتے کہ وہ ڈنڈے کے زور پر جائیں ، پیپلزپارٹی نے ہیمیشہ جمہوری طریقے سے بات کی ۔

اُن کاکہناتھاکہ اپوزیشن جرگہ فریقین سے براہ راست مذاکرات کرے اور انتخابات میں دھاندلی کی سپریم کورٹ کے ذریعے تحقیقات کرائی جائیں ۔خورشید شاہ نے بتایاکہ تحریک انصاف کے اراکین پر استعفے دینے کے لیے دباﺅہے ، عمران کونسا نظام چاہتے ہیں یہ بھی بتادیں ، مذاکرات سے مسئلے کا حل نکل سکتاہے ،سیاسی کشیدگی کے حل سے متعلق مایوس نہیں تاہم حکومت کی غلطیوں سے ’گونوازگو‘ کی نوبت آئی ہے ، بروقت فیصلے ہوتے توموجودہ صورتحال کبھی نہ ہوتی ، حکومت پھر بھی بند گلی میں داخل ہوسکتی ہے ، پیپلزپارٹی نہیں ، مسئلے کا حل مذاکرات ہی ہیں ۔

(جاری ہے)

اُنہوںنے کہاکہ پیپلزپارٹی سیاسی طورپر آگے بڑھ رہی ہے ، سندھ میں شریف لوگ آباد ہیں جہاں سے قائداعظم اور ذوالفقارعلی بھٹو جیسے لوگ پیداہوئے ۔

متعلقہ عنوان :