عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

منگل 30 ستمبر 2014 14:46

عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ

اسلام آباد ((اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء)حکومت نے عوام کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ میں ہونے والے اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتو ں میں کمی کا فیصلہ کرتے ہوئے پٹرول کی قیمت میں دو روپے 94 پیسے ، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 95پیسے ، مٹی کے تیل کی قیمت میں ایک روپے 31 پیسے ، ایچ او بی سی کی قیمت میں ایک روپے 88 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 67پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں کمی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کے بعد اس کا اطلاق رات بارہ بجے سے ہو جائے گا ۔