حجاج اکرام حج کے ایام کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شریک نہ ہوں ‘ حافظ محمد طاہر محمود اشرفی

منگل 30 ستمبر 2014 14:52

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) پاکستان علماء کونسل نے حجاج اکرام سے اپیل کی ہے کہ وہ حج کے ایام کے دوران کسی بھی قسم کی سیاسی یا فرقہ وارانہ سرگرمیوں میں شریک نہ ہوں اور سعودی حکومت کے قوانین کی مکمل پابندی کریں ۔ یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے حجاج اکرام کے نام اپنے ایک پیغام میں کہی ۔

انہوں نے کہا کہ حج بیت اللہ اسلام کا ایک بنیادی فریضہ ہے اور وہ لوگ سعادت مند ہیں جو حج بیت اللہ کی ادائیگی کے لیے مکة المکرمہ اور مدینہ منورہ میں پہنچ رہے ہیں لیکن پاکستان علماء کونسل عالم اسلام اور پوری دنیا کے حالات کے تناظر میں تمام حجاج اکرام سے اپیل کرتی ہے کہ وہ اپنی عبادات کی طرف توجہ دیں اور کسی بھی قسم کی سیاسی اور فرقہ وارانہ سرگرمیوں سے مکمل اجتناب کریں ۔

(جاری ہے)

اپیل میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکن ہے کہ بعض شر پسند عناصر حج بیت اللہ کے موقع پر امن و امان کے مسائل پیدا کرنے کی سازش کر سکتے ہیں لہذا حجاج اکرام کو سعودی قوانین پر مکمل عملدرآمد چاہیے اور حج کے دوران کسی بھی قسم کے مسائل پر اپنے متعلقہ معلمین اور حج مشنوں سے رجوع کرنا چاہیے ۔ یاد رہے کہ پاکستان علماء کونسل کی یہ اپیل عراق اور شام کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے انتہائی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :