سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی عبوری ضمانت میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی گئی

منگل 30 ستمبر 2014 14:54

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی عبوری ضمانت میں 10اکتوبر تک توسیع کر دی۔لاہور میں انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرو ملزم انسپکٹر عامر سلیم کی جانب سے بتایا گیا کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن سے کوئی تعلق نہیں ہے اور نہ ہی فائرنگ کی ، صرف انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جا رہا ہے لہٰذا معزز عدالت سے استدعا ہیکہ عبوری ضمانت یقینی بنائی جائے ۔ دوران سماعت تفتیشی افسر نے ملزم سے تفتیش کر کے رپورٹ جمع کروانے کے لیے مہلت کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کی عبوری ضمانت میں 10اکتوبر تک توسیع کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی ۔