ہنگو، دو آبہ میں سڑک کنارے نصب 20 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا گیا

منگل 30 ستمبر 2014 14:56

ھنگو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء)دوآبہ میں سڑک کے کنارے نصب شدہ 20کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم ناکارہ بنا دیا گیا ،اس حوالے سے ڈی ایس پی ٹل اشرف خان نے بتایا کہ ھنگو کی تحصیل ٹل کے علاقہ دوابہ میں توحید اباد کے مقام پر نامعلوم شرپسندوں نے مین جی ٹی روڈ کے کنارے ایک پریشر ککر میں بنایا گیا 20کلو گرام وزنی ریموٹ کنٹرول بم کو نصب کیا گیا تھا بر وقت اطلاع ملنے پر بم ڈسپوزل یونٹ نے ناکارہ بنا دیا اس حوالے سے بم ڈسپوزل یونٹ کے انچارج اسدللہ نے بتایا کہ بم ریموٹ کنٹرول تھا ایک پریشر ککر میں رکھا گیا تھا بم کی وزن 20کلو گرام تھی سرکاری زرائع کے مطابق یہ مین شاہراہ کرام ایجنسی ٹل ،دوابہ اور ھنگو سے گزر کر کوہاٹ اور ملک کی دیگر شہروں سے ملتے ہیں جس پر روزانہ معمول کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے کنوائے ٹل سے کوہاٹ اور کوہاٹ سے ٹل جاتی رہتی ہیں زرائع نے مذید بتایا کہ اس بم سے فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کا امکان تھا یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل ھنگو کے علاقہ کچ بانڈہ کے مقام پر سڑک کے کنارے 20کلو گرام بم کو ناکارہ بنا دیا گیا تھا ۔