”گونواز گو“ کے نعروں کے پیچھے بلال یٰسین کی نرالی منطق

منگل 30 ستمبر 2014 15:56

”گونواز گو“ کے نعروں کے پیچھے بلال یٰسین کی نرالی منطق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر 2014ء) صوبائی وزیر خوراک بلا ل یا سین نے ”گو نواز گو “ کے نعرے کا ذمہ دار میڈیا کو قرار دے دیا ۔ تفصیلات کے مطابق بلا ل یا سین سنٹرل ماڈل سکول میں ہونے والی ایک تقریب میں شرکت کے لیے پہنچے تو سکول کے بچوں نے ان کے تقریر کرنے سے قبل ہی ”گو نواز گو “ کے نعرے لگانا شروع کر دیئے ۔

(جاری ہے)

نعرے سن کر بلال یاسین تقریر کیے بغیر ہی وہاں سے نکل رہے تھے کہ میڈیا نے ان سے موقف دینے کی درخواست کی جس پر غصے سے بھرے ہوئے بلال یا سین میڈیا پر برس اٹھے اور اس نعرے کا ذمہ دار میڈیا اور بالخصوص نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو دے ڈالا ۔ ان کا کہنا تھا کہ چند ہزار لوگوں کے نعروں سے کچھ نہیں ہوتا ہے ،مخالفین سب کے ہوتے ہیں ۔ انہوں نے نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اے آر وائی نے منفی واقعات کو اٹھانے کا ٹھیکہ لے رکھا ہے ، یہ نعرے میڈیا کی پیدا وار ہیں ۔ انہوں نے اے آر وائی نیوز کو مخاطب کر تے ہوئے کہا کہ اگر وہ انہیں کیمرہ اور مائیک دے دیں تو وہ ان کے خلاف بھی نعرے لگوا سکتے ہیں ۔