انقلاب فرانس بڑاانقلاب تھا،اسلام آباددھرنوں سے کوئی مماثلت نہیں ہے،فرانسیسی قونصل جنرل

منگل 30 ستمبر 2014 16:20

انقلاب فرانس بڑاانقلاب تھا،اسلام آباددھرنوں سے کوئی مماثلت نہیں ہے،فرانسیسی ..

کوئٹہ ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30تمبر۔2014ء)فرانس کے قونصل جنرل فرانسیو ڈال اورسو نے کہا ہے کہ انقلاب فرانس بڑاانقلاب تھا،،انقلاب فرانس اوراسلام آبادکے دھرنوں میں مماثلت نہیں ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ،فرانس کے قونصل جنرل فرانسیو ڈال اورسو نے کہا کہ پاکستان اور فرانس کے کے باہمی تعلقات بہتر اچھے اور مستحکم ہیں ،، پاکستان اور فرانس میں سالانہ ایک بلین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے اور پاکستان لیڈر اور ٹیکسٹائل درآمد کرتا ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ترقی اور سیکورٹی کے شعبوں میں چیلنجز کا سامنا ہے ،فرانس پاکستان کی ترقی کیلئے جتنی مدد کرسکا ضرور کرے گا ،انہوں نے کہا کہ فرانس جی ایس پی پلس اور یورپی یونین میں پاکستانی تجارت بڑھنے میں اہم کردار ادا کررہا ہے اسکے علاوہ پاکستان میں توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فرانس کے تعاون سے دو پاور پلانٹ لگائے جارہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ گوادر میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مستقبل میں سوچا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

فرانسیو ڈال اورسو نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان کے صدراتی الیکشن سے ظاہر ہورہا ہے کہ اب وہاں استحکام آرہا ہے ،فرانسی قونصل جنرل نے بتایا کہ فرانس اس سال کوئٹہ کی سردار بہادر خان وومن یونیورسٹی کی چالیس ذہین طالبات کو اسکالرشپ دے رہا ہے۔