مذاکرات بھارت نے منسوخ کئے، اب وہی بحال کرے: مشیر خارجہ

منگل 30 ستمبر 2014 18:25

مذاکرات بھارت نے منسوخ کئے، اب وہی بحال کرے: مشیر خارجہ

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) وزیر اعظم خصوصی مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ بھار ت کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ حریت رہنماءمسئلہ کشمیر میں اسٹیک ہولڈر ہیں اور ان سے ملاقات کرنا کوئی جرم نہیں ہے، بلکہ ان کی شمولیت کے بغیر پاکستان اور بھارت کا طے کردہ کوئی فیصلہ بھی کشمیریوں کے لئے قابل قبول نہیں گا، سیکریٹری خارجہ سطح کے مذاکرات منسوخ کر دینا بھارت کی جانب سے انتہائی قدم تھاجس سے تعلقات متاظر ہوئے ہیں۔

ایک نجی نیوز چینل کو انٹر ویو میں ان کا کہنا تھا کہ مذاکرات بھارت کی جانب سے منسوخ ہوئے ہیں اور اب انہیں ہی مذاکرات بحال کرنا ہوں گے جبکہ اقوام متحدہ کے قیام کا مقصد ہی متنازع معاملات پر بحث تھا اور اس کی ضرورت جتنی آج ہے اس سے پہلے کبھی نہ تھی، اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پچھلے پچاس سال سے ہی چین کے ساتھ بہترین تعلقات رہے ہیں،چینی صدر کا دورہ پاکستان منسوخ نے بلکہ ملتوی ہوا تھا اور یہ حقیقت ہے کہ اس کے ملتوی ہونے کی وجہ اسلم آباد میں جاری احتجاجی دھرنے ہی تھے، یہ ایک اہم دورہ تھا کیونکہ 6سال بعد کسی بھی چینی صدر نے پاکستان کا دورہ کرنے کا فیصلہ کیا تھاتاہم دورہ ملتوی ہو جانے سے چین کے ساتھ پاکستان کے تعلقات متاثر نہیں ہوں گے.

متعلقہ عنوان :