چوہدری نثار کا پنجاب حکومت کو پراپرٹی ٹیکس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مشورہ ،وفاقی وزیر داخلہ کا وزیر اعلیٰ شہباز شریف سے رابطہ ،ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

منگل 30 ستمبر 2014 19:12

چوہدری نثار کا پنجاب حکومت کو پراپرٹی ٹیکس میں حالیہ اضافہ واپس لینے ..

اسلام آباد/لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پنجاب حکومت کو پراپرٹی ٹیکس میں حالیہ اضافہ واپس لینے کا مشورہ دیدیا ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق چوہدری نثار علی خان نے وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے رابطہ کیا جس میں ملک کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ عوامی مہنگائی سے پریشان ہیں، ٹیکس میں اضافہ مناسب نہیں، پنجاب حکومت فیصلہ واپس لے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں پسی عوام پر پراپرٹی ٹیکس میں اضافے سے مسائل پیدا ہوں گے۔