Live Updates

پی ٹی آئی جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی، آزاد امیدوار کی حمایت

منگل 30 ستمبر 2014 20:27

پی ٹی آئی جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی، آزاد امیدوار ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) تحریک انصاف جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی، این اے 149 ملتان پر پی پی سے منحرف آزاد امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا۔لگتا ہے شاہ محمود قریشی نے باغی کو داغی ثابت کرنے کا چیلنج قبول کرہی لیا ہے کیونکہ تحریک انصاف جاوید ہاشمی کیخلاف انتخابی دنگل میں کود پڑی ہے۔

(جاری ہے)

شاہ محمود قریشی نے ملتان میں اعلان کردیا ہے کہ تحریک انصاف ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار عامر ڈوگر کی حمایت کا اعلان کردیا۔

پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کا کہنا تھا کہ بائیکاٹ کے فیصلے کے سبب وہ کسی سیاسی جماعت کے امیدوار کی حمایت نہیں کرسکتے تھے۔تحریک انصاف کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار عامر ڈوگر کو خرگوش کا انتخابی نشان الاٹ کیا گیا ہے، عامر ڈوگر کا تعلق پیپلزپارٹی سے تھا مگر تحریک انصاف سے رابطوں کے سبب پی پی کا ٹکٹ واپس لیا گیا ہے، جاوید ہاشمی کے استعفے سے خالی نشست پر ضمنی الیکشن 16 اکتوبر کو ہوگا

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات