سعودی عرب، ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار،ملزمان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن برآمد،سیکورٹی حکام کے حوالے،خفیہ مقام پر تفتیش جاری ہے،میجرجنرل منصورالترکی

منگل 30 ستمبر 2014 23:17

سعودی عرب، ہیروئن اسمگلنگ کے الزام میں دو پاکستانی گرفتار،ملزمان کے ..

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) سعودی عرب میں دو پاکستانی باشندوں سمیت چار افراد کو ہ یروئن کی اسمگلنگ کیالزام میں حراست میں لے لیا گیا ۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے زیرانتظام سیکیورٹی ادارے کے ترجمان میجر جنرل منصور الترکی نے بتایا کہ پولیس کو جدہ میں ایک مشکوک مکان میں کچھ غیر ملکیوں کی مشتبہ سرگرمیوں کی اطلاع ملی تھی جس پرچھاپہ مار کرچار افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

جن میں دو پاکستانی باشندے بھی شامل ہیں۔ان کے قبضے سے دو کلو ہیروئن خام حالت میں برآمد کی گئی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ چاروں ملزمان سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ اور اس کے غیرقانونی دہندے میں ملوث رہے ہیں۔ مزید تفتیش کے لیے انہیں سیکیورٹی حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے جہاں ان سے ایک خفیہ مقام پر پوچھ تاچھ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :