پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب اسمبلی کے آئندہ اجلاس میں عدالت کے حکم کے مطابق قانون سازی کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا

منگل 30 ستمبر 2014 23:18

پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، پنجاب اسمبلی ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا، عدالت کے حکم کے مطابق قانون سازی کا مرحلہ مکمل کرکے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لئے سمری ارسال کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق مختلف حلقوں کی جانب سے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پر تنقید کا نشانہ بنائے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے بلدیاتی انتخابات کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پنجاب اسمبلی کے اکتوبر کے دوسرے ہفتے شروع ہونے والے اجلاس میں عدالت کے حکم کے مطابق قانون سازی کی جائے گی جسکے بعد وزیر اعظم اور الیکشن کمیشن کو سمری ارسال کی جائے گی جس میں دسمبر میں انتخابات کرانے کی سفارش کی جائے گی۔