Live Updates

لیسکو نے عمران خان کو زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ پر تین میٹر لگنے پر نوٹس ارسال کر دیا

منگل 30 ستمبر 2014 23:19

لیسکو نے عمران خان کو زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ پر تین میٹر لگنے پر ..

لاہور/سیالکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو زمان پارک لاہور کی رہائشگاہ پر تین میٹر لگے ہونے پر نوٹس ارسال کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

نوٹس میں کہا گیا ہے کہ دس دن میں تسلی بخش جواب نہ ملا تو کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے ۔ علاوہ ازیں وفاقی وزیر پانی وبجلی خواجہ آصف کی رہائش کے اندر قواعد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے میٹر لگا ہونے کی خبر میڈیا میں آنے کے بعد اہلکار وں نے ہنگامی بنیادوں پر وفاقی وزیر پانی وبجلی کے گھر کے اندر لگے میٹر کو اتار کر باہر کھمبے پر نصب کر دیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :