Live Updates

NA-125 کی آڈٹ رپورٹ پر عمران خان نے جھوٹ بولا: سعد رفیق

منگل 30 ستمبر 2014 23:29

NA-125 کی آڈٹ رپورٹ پر عمران خان نے جھوٹ بولا: سعد رفیق

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔30ستمبر۔2014ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان مسلم لیگ ن کی عام انتخابات میں شاندار کامیابی پر حسد میں مبتلا ہو گئے ہیں اور اب اسے حسد میں جھوٹ پر جھوٹ بولتے آ رہے ہیں،دھاندلی کے الزامات اسی سلسلے کی ایک کڑی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا سے بات چیت میں وفاقی وزیر نے کہا کہ این اے 125کی ابتدائی آڈٹ رپورٹ پر عمران کان نے جھوٹ بولا ہے، الیکشن کمیشن کی رپورٹ میں جعلی ووٹوں کا کوئی ذکر نہیں اور کوئی بیلٹ پیپر جعلی نکلا بھی ہے یا نہیں اس کا فیصلہ ہونا ابھی باقی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انتخابات سے صرف اڑتالیس گھنٹے قبل ہی ان کے مخالف حامد خان نے 50ریٹرننگ افسران اپنی مرضی سے تعینات کروائے تھے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :