کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان نہیں‌ ہوا

بدھ 1 اکتوبر 2014 12:43

کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ،کوئی جانی نقصان ..

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) کچلاک کے قریب پاک فضائیہ کا فائٹر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق تربیتی طیارہ معمول کی پرواز پر تھا جو فنی خرابی کے باعث کچلاک کے مقام پرگر کر تباہ ہو گیا ۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ محفوظ رہا ، طیارہ گرنے سے علاقے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، ایئر ہیڈ کوارٹرر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :