انجینئر امیر مقام کا صاحبزادہ د و نمبری کرتے ہوئے پکڑا گیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 13:05

انجینئر امیر مقام کا صاحبزادہ د و نمبری کرتے ہوئے پکڑا گیا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کے بیٹے امیر عدنان کو یونیورسٹی سے نکال دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر انجینئر امیر مقام کے بیٹے امیر عدنان نے انجینئرنگ یونیورسٹی کے انٹری ٹیسٹ میں اپنے رول نمبر 22002 پر اپنے ساتھی کو بٹھا کر ٹیسٹ دلوایا ۔ ٹیسٹ کے بعد نتیجہ آنے کے بعد جب ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے جس پر یونیورسٹی نے انہیں ادارے سے نکال دیا ۔

متعلقہ عنوان :