جہاز سے نکالے جانے کے بعدلیگی رہنماءرمیش کمار کی ایک اور بے ضابطگی پکڑی گئی

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:31

جہاز سے نکالے جانے کے بعدلیگی رہنماءرمیش کمار کی ایک اور بے ضابطگی ..

اسلام آباد،کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء)عوام کی طرف سے جہاز سے نکالے جانے کے بعد لیگی رہنماءرمیش کمار کی ایک اور بے ضابطگی پکڑی گئی اوراُنہوں نے اپنی اہلیہ کو گریڈاٹھارہ سے ڈیپوٹیشن پر گریڈ بیس میں تعینات کروادیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کو موصول ہونیوالے کاپی کے مطابق رمیش کمار کی اہلیہ ڈاکٹرسویتااٹھارہویں گریڈ میں ہیلتھ آفیسر تھیں جنہیں تین سال کے لیے وفاق میں ڈیپوٹیشن پر گریڈ بیس میں حفاظتی ٹیکہ جات پروگرام کی ڈپٹی پروگرام منیجر تعینات کردیاگیا۔

بتایاگیاہے کہ ڈاکٹرسویتا مطلوبہ تجربہ اور تعلیمی قابلیت نہیں رکھتیں اوراُن کی تعیناتی سفارشی بنیادوں پر کی گئی۔ ذرائع کاکہناتھاکہ سیکریٹری صحت راشدہ ملک نے چارج چھوڑنے سے پہلے ڈاکٹر سویتا کی تعیناتی کی جو ایک اعلیٰ شخصیت اورخود رمیش کمار کے کہنے پر عمل میں لائی گئی۔ یادرہے کہ کراچی سے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز سے مسافروں نے تاخیر سے پہنچنے والے رمیش کمار اور پھر رحمان ملک کو پرواز سے اُتاردیاتھا۔