گھارو میں چین کے تعاون سے ماحول دوست ونڈ پاور منصوبہ

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:51

گھارو میں چین کے تعاون سے ماحول دوست ونڈ پاور منصوبہ

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) چین کے اشتراک سے گھارو میں ہوا سے چلنے والا پاور پلانٹ لگایا جائے گا جس سے 50میگا واٹ بجلی حاصل ہوگی۔ پاکستانی و چینی کمپنی کے اشتراک سے گھارو کے قریب 50 میگا واٹ پاور کا ماحول دوست ونڈ پاور منصوبہ شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے پر چینی بینک کی جانب سے 13کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی جائے گی جبکہ حکومت سندھ کی جانب سیصوبے کے ونڈ پاور پراجیکٹس کیلئے 1720ایکڑ اراضی الاٹ کی جا چکی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ملکی توانائی بحران میں کمی کیلئے نئے پاور پراجیکٹس کی شروعات خوش آئند ہے جس سے عوام کو سستی بجلی میسر آئے گی اور درآمدی تیل پر اٹھنے والے قیمتی زر مبادلہ کی بچت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :