کوئٹہ: ہینڈ گرنیڈ ، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق،9 زخمی

بدھ 1 اکتوبر 2014 14:54

کوئٹہ: ہینڈ گرنیڈ ، فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد جاں بحق،9 زخمی

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) کوئٹہ میں ہینڈ گرنیڈ اور فائرنگ کے واقع میں چار افراد جاں بحق ، نو زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ڈبل روڈ لانگو آباد مین دو حجام کی دکانوں پر نامعلوم افراد کی جانب سے ہینڈ گرنیڈ پھینکا گیا جس کے بعد دو موٹر سائیکلیوں پر سوار چار افراد نے دکان پر فائرنگ کر دی جس سے حجام کی دکان اور باہر کھڑے افراد زخمی ہوئے ، زخمیوں کو کوئٹہ کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چار افراد دم توڑ گئے جبکہ دو کی حالت تشویشناک ہے ۔

(جاری ہے)

واقع کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ڈبل روڈ کو سیل کر دیا گیا ۔ ایف سی سمیت پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بھاری نفری پہنچ گئی ، سکیورٹی اداروں کی جانب سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔