شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے پنڈی بھٹیاں کا دورہ، حکومتی ارکان کی بڑی تعداد دیکھ کربرہم

بدھ 1 اکتوبر 2014 15:14

شہباز شریف کا سیلاب متاثرین کیلئے پنڈی بھٹیاں کا دورہ، حکومتی ارکان ..

پنڈی بھٹیاں(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کو آج سے امدادی پیکیج کی پہلی قسط فراہم کرنے کا اعلان کیا ، پنڈی بھٹیاں میں دورے کے دوران شہباز شریف حکومتی ارکان کی بڑی تعداد میں دیکھ کر برہم ہوگئے ، کہتے ہیں شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ لاؤلشکر لے کر آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف سیلاب متاثرین میں امدادی رقوم کی تقسیم کیلئے پنڈی بھٹیاں کا دورہ کیا جہاں انہوں نے انتظامیہ کی بڑی تعداد میں گاڑیاں دیکھ کر شدید برہمی کا اظہار کیا ۔

انہوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈی سی او حافظ آباد کو ڈانٹ پلاتے ہوئے کہا کہ شادی بیاہ کی تقریب نہیں کہ آپ لوگ لاؤلشکر لے کر آ گئے ۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین سیلاب کیلئے قائم مالی امداد کی ادائیگی کے سینٹر کا بھی جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب لاہور میں کابینہ کمیٹی برائے فلڈ ریلیف کا اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب کی صدارت میں ہوا جس میں وزراء اور مختلف محکموں کے افسرو٘ں نے شرکت کی ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے کہا سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی پہلی قسط کی فراہمی بیک وقت سولہ متاثرہ اضلاع سے شروع کی جا رہی ہے جہاں اٹہتر مراکز قائم کیے گئے ہیں ، انہوں نے صوبائی وزراء اور سیکرٹریوں کو عید نماز ، سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین کے سا تھ ادا کرنے کی ہدایت کی۔

متعلقہ عنوان :