گو نواز گو کا نعرہ وزیراعظم اور وزراء کے پیچھے پڑ گیا،اعتزاز احسن

بدھ 1 اکتوبر 2014 15:16

گو نواز گو کا نعرہ وزیراعظم اور وزراء کے پیچھے پڑ گیا،اعتزاز احسن

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر راہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ گو نواز گو کا نعرہ وزیراعظم اور وزراء کے پیچھے پڑ گیا ہے‘ درست حکمت عملی نہ اپنائی گئی تو گو نواز گو کا نعرہ تیزی پکڑتا جائیگا‘ پیپلزپارٹی مڈٹرم انتخابات کیخلاف ہے۔ اسلام آباد میں بدھ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کو پنجاب میں کافی سیاسی مسائل کا سامنا ہے۔

پنجاب میں پارٹی کی ازسرنو تنظیم سازی کرنا پڑے گی۔ پیپلزپارٹی میں کسی بھی عہدے کا امیدوار نہیں ہوں۔ پارٹی کو پنجاب میں مزید فعال بنایا جائے گا۔ کچھ عرصے کے بعد پیپلزپارٹی پنجاب میں مستحکم ہوجائے گی۔ انہوں نے کہاکہ خورشید شاہ کے خیالات سے مجھے یا پارٹی کو کوئی اختلاف نہیں۔

(جاری ہے)

خورشید شاہ درویش صفت انسان ہیں ان کیخلاف کرپشن کے الزامات عائد کرنا زیادتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ نے ان کیخلاف نیب کے تمام الزامات ختم کردئیے تھے۔ پیپلزپارٹی مڈٹرم انتخابات کیخلاف ہے۔ بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ گو نواز گو کا نعرہ وزیراعظم اور وزراء کے پیچھے پڑ گیا ہے۔ اگر حکومت نے درست حکمت عملی نہ اپنائی تو یہ نعرہ تیزی پکڑتا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ جانے میں پانچ منٹ لگتے تھے اب پندرہ سے بیس منٹ لگتے ہیں۔