حکومت سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی، شہباز شریف

بدھ 1 اکتوبر 2014 15:16

حیدر آباد ٹاؤن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومت سیلاب زدگان کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھے گی‘ اور متاثرین کو گھروں میں آباد کرنا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے‘ پنجاب حکومت کیے گئے وعدوں کو پورا کرے گی‘ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز سرگودھا کی تحصیل شاہپور میں آمد کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا‘ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نواز شریف نے بھی واضح طور پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے لوگوں کی بحالی کے لئے احکامات دیئے ہیں‘ نواز شریف اور شہباز شریف اس وقت تک آپ لوگوں کی مدد کیلئے آتے رہیں گے جب تک سیلاب سے متاثرہ ایک ایک شخص اپنے گھروں کو واپس نہیں لوٹ جائے گا‘ اور یہ عید بھی متاثرین سیلاب کے نام کر دی ہے‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کے اچانک دورہ شاہپور کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رکھی گئی‘ ان کی آمد سے قبل ضلع سرگودھا میں تحصیل کوٹمومن‘ تحصیل ساہیوال اور تحصیل شاہپور میں ہیلی پیڈ بنا کر انتظامیہ کو الرٹ کر دیا گیا تھا اور وزیر اعلیٰ پنجاب ان تینوں تحصیلوں میں کسی بھی ایک جگہ پر آ کے دورہ کر سکتے تھے‘ پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی‘ اور متاثرین سیلاب کی فہرست کے مطابق چیک حاصل کرنے والوں کو کئی مقامات پر تلاشی کے بعد آگے جانے دیا دیا گیا‘ وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے دورہ تقریب عوام کو یقین دلایا کہ حکومت پنجاب سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے عملی اقدامات اٹھا رہی ہے اور آفت زدہ علاقوں کا سروے بھی مکمل کیا جا رہا ہے‘ قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب نے متاثرین میں مالی امداد کے چیک بھی تقسیم کیے۔

متعلقہ عنوان :