بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:17

بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) بسکٹ برانڈ پیک فرینز سوپر نے 11 ارب روپے سے زیادہ کی فروخت کر کے نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔یہ سنگ میل برانڈ کے لئے ایک اور اعزاز ہے جس کا اے سی نیلسن کے ریٹیل آڈٹ کے مطابق سادہ میٹھے بسکٹ کی اقسام میں مارکیٹ شیئر 37 فیصد ہے ۔ پیک فرینز سوپر ملک میں بسکٹ تیار کرنے والی سرفہرست کمپنی انگلش بسکٹ مینو فیکچررز پرائیوٹ لمیٹڈ کا سب سے زیادہ فروخت ہونیوالا برانڈ ہے۔

اس سنگ میل کے حصول کے حوالے سے اپنی رائے دیتے ہوئے ذوالفقار علی انصاری، ہیڈ آف مارکیٹنگ، ای بی ایم نے کہا ” پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونیوالے بسکٹ کی بانی کمپنی ہونا ای بی ایم کے لئے فخر کی بات ہے۔ سوپر کی کامیابی کا راز ای بی ایم میں کی جانیوالی مسلسل جدت طرازی اور معیار کے قوانین پر سختی سے عمل در آمد کرنے میں ہے۔

(جاری ہے)

تقریباََ تمام کمپنیوں نے سوپر کے ذائقے کی نقل کی کوشش کی لیکن وہ اس کے ذائقے اور معیار کا مقابلہ کرنے میں ناکام رہے۔

اس وقت دنیا کے 13ممالک میں سوپر کو برآمد کیا جا رہا ہے اور ہم جلد ہی اس تعداد میں اضافہ کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں “۔1996 میں متعارف کر وا یا گیا یہ بسکٹ دودھ اور انڈے سے تیار ہونے والا پہلا بسکٹ تھا اور اس لمحے سے اب تک برانڈ نے ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔یہ ایک منفرد ساخت کا سادہ میٹھا بسکٹ ہے جو منہ میں گھل جا تا ہے۔ سال 2013 میں ایک نیا ذائقہ پیک فرینز سوپر الائچی متعارف کر وایا گیا۔

اس نئے ذائقے کو بھی صارفین کی زبردست پزیرائی ملی اور اس نے بھی سوپر کی مجموعی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا۔پیک فرینز سوپر کو عالمی سطح پر بھی پسند کیا جاتا ہے اور معاشرے کا ہر طبقہ اس بسکٹ کو استعمال کرتا ہے۔تقریباََ 2 کروڑ سوپر بسکٹ ہر روز کھائے جاتے ہیں اور گذشتہ سال 43 کروڑ فیملی پیکس فروخت ہوئے۔ ایم ای ایم ار بی ریسرچ ایجنسی کی جانب سے کروائے گئے برانڈ الیکشنز کے نتائج کے مطابق سوپر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے برانڈز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہے ۔