گلوبٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،الزامات کو جھوٹ ، بے بنیاد قرار دیا

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:27

گلوبٹ انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش،الزامات کو جھوٹ ، بے بنیاد قرار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء)توڑ پھوڑ کا استعارہ گلو بٹ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہوگیا ، عدالت نے پولیس کو 14 اکتوبر تک مال مقدمہ پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

گلو بٹ نے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش ہو کر بتایا کہ الزامات جھوٹے اور بے بنیاد ہیں ، عدالت نے مال مقدمہ کے بارے میں پوچھا تو تفتیشی افسر نے مہلت مانگ لی ۔ عدالت نے اکتوبر تک کیس کی سماعت ملتوی کر دی ، گلو بٹ گاڑی میں سوار ہوا اور یہ جا وہ جا۔