Live Updates

جاوید ہاشمی تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی، پی ٹی آئی کے برے دن آ چکے

بدھ 1 اکتوبر 2014 16:40

جاوید ہاشمی تحریک انصاف کی صدارت سے مستعفی، پی ٹی آئی کے برے دن آ ..

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) سیاسی رہنما جاوید ہاشمی نے تحریک انصاف کے صدر کےعہدے سے مستعفی ہونےکا اعلان کر دیا کہتے ہیں عمران خان کو کہا ہے کہ آپ کی جماعت کے برے دن آ چکے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ایسی پارٹی کا رکن نہیں رہنا چاہتا جو جمہوریت کے خلاف سازشیں کرے۔ انھوں نے کہا کہ کچھ لوگ عمران خان کی تباہی کا باعث بنیں گے۔عمران خان کے ساتھ کچھ لوگ منافق ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ ابھی میں آزاد ہوں اور کسی جماعت کا حصہ نہیں باقی باتیں اسمبلی میں جا کر کروں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات