خیبر پختونخوا کابینہ کااہم ترین اجلاس ساڑھے تین ماہ بعدکل ہو گا

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:02

خیبر پختونخوا کابینہ کااہم ترین اجلاس ساڑھے تین ماہ بعدکل ہو گا

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) خیبر پختونخوا کابینہ کااہم ترین اجلاس ساڑھے تین ماہ بعد کل ہو رہا ہے ۔ اجلاس میں اہم قانون سازی کے حوالے سے بلوں کی منظوری دی جائیگی اور کابینہ کے اجلاس کے حوالے سے صوبائی وزیر اطلاعات مشتاق غنی میڈیا کو بریفینگ دینگے ۔

(جاری ہے)

صوبائی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں عید الضحیٰ پر سیکورٹی پلان کی منظوری ، صوبے میں امن وامان کی صورتحال وغیرہ کے حوالے سمیت دیگر امور کا جائزہ لیا جائے گا ۔ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر طیاروں پر فائرنگ کے واقعات کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا ۔ اجلاس میں آئندہ کے لائحہ عمل بھی طے کیا جائے گا ۔