خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نومبر میں ناممکن، الیکشن کمیشن

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:12

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد نومبر میں ناممکن، الیکشن ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء) الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت بلدیاتی حکومت کیلئے خود ہی تیار نہیں نہ تو بائیومیٹرک سسٹم کے استعمال سے متعلق قانون سازی ہوئی اور نا ہی حلقہ بندیوں پر کام شروع ہو سکا۔

(جاری ہے)

بلدیاتی حلقہ بندیوں کیلئے کم از کم چھ ماہ کا وقت درکار ہے جبکہ بائیومیٹرک سسٹم کیلئے بھی دو سے تین ماہ کا وقت چاہئے۔ دوسری جانب خیبرپختونخوا حکومت انتخابات کے التواء کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کر چکی ہے۔