پشاور، اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان عیدالاضحی کے موقع پر 121ملین روپے کی اجتماعی قربانی کرے گی

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:27

پشاور، اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان عیدالاضحی کے موقع پر 121ملین روپے کی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم اکتوبر۔2014ء) اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ پاکستان عیدالاضحی کے موقع پر 121ملین روپے کی اجتماعی قربانی کرے گی ۔قربانی کا گوشت پنجاب ‘ سندھ ‘ اور خیبر پختونخوا میں سیلاب سے متاثرہ خاندان اورشمالی وزیرستان کے آئی ڈی پیز کے علاوہ گلگت بلتستان ‘ آزاد کشمیر اور افغانستان کے یتیموں ‘ بیواؤں ‘ معذوروں اور ناداروں میں تقسیم کیا جائے گا،پانچ ہزارعیدگفٹس پہلے ہی امہ چلڈرن اکیڈمی اوردیگرعلاقوں میں تقسیم کی جاچکی ہے۔

امہ ویلفیئرٹرسٹ پشاورمیڈیاسیل سے جاری بیان کے مطابق ہرسال کی طرح اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ اس سال بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں ہزاروں چھوٹے اور بڑے جانوروں کی قربانی کرے گا جس کی مالیت 121 ملین روپے ہے قربانی کے گوشت سے پنجاب ‘ سندھ ‘ خیبرپختونخواہ ‘ بلوچستان ‘ گلگت ‘ کشمیر اور افغانستان کے لاکھوں یتیم ،ناداراورسیلاب سے متاثرہ خاندان اوروزیرستان آپریشن کے متاثرین مستفید ہوں گے۔

(جاری ہے)

قربانی کیلئے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے رضاکاروں کی ٹیمیں سندھ ‘ پنجاب اور دیگر علاقوں میں پہنچ چکی ہے۔ ان رضاکاروں کے نام اپنے پیغام میں چیئرمین اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ مولانا محمد ادریس نے کہا ہے کہ چونکہ اس قربانی کا مقصد اللہ کے حکم کی تعمیل اور رضائے الٰہی ہے اس لئے یہ بات ہمارے پیش نظر رہنی چاہیے کہ اس کا گوشت مستحق ترین لوگوں کو ملے اور ہمارے دلوں میں یہ احساس جاگزیں ہو جائے کہ جس طرح حضرت ابراہیم علیہ السلام اللہ کے حکم پر اپنی زندگی کی سب سے قیمتی متاع یعنی اپنے بیٹے حضرت اسماعیل  کو قربان کرنے کے لئے تیار ہوگئے تھے اسی طرح ہمیں بھی اللہ کے ہر حکم کے سامنے سرتسلیم خم کرنا چاہیے تاکہ جس طرح اللہ اپنے پیغمبر سے راضی ہوگیا تھا اسی طرح ہم سے بھی راضی ہو جائے۔

دوسری جانب اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ نے 5000 عید گفٹ اُمہ چلڈرن اکیڈمی کے یتیموں اور پنجاب کے سیلاب ذدہ علاقوں جھنگ، مظفر گڑھ اور اٹھارہ ہزاروی میں تقسیم کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :