امدادی رقوم کی تقسیم میں پیچیدگی، آئی ڈی پیز کو پریشانی

بدھ 1 اکتوبر 2014 17:48

امدادی رقوم کی تقسیم میں پیچیدگی، آئی ڈی پیز کو پریشانی

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر 2014ء)شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنے والے آئی ڈی پیز کے لئے پنجاب حکومت نے 7 ہزار روپے فی خاندان بھجوا ئے ہیں،تاہم امدادی رقوم تقسیم کرنے کے پیچیدہ طریقہ کارکے باعث متاثرین کی اکثریت کو یہ رقم نہیں مل سکی۔

(جاری ہے)

غیر سرکاری ادارے کی رپورٹ کے مطابق 10لاکھ 11ہزار 111آئی ڈی پیز ایف ڈی ایم اے کے ساتھ رجسٹرڈ ہوچکے ہیں، 96ہزار 699رجسٹرڈ خاندانوں میں سے محض 60ہزار 586 کی نادرا نے تصدیق کی ہے جبکہ 36 ہزار خاندانوں تک امدادی رقم تاحال نہیں پہنچ سکی۔

متاثرین کے مطابق بائیومیٹرک سسٹم کے ذریعے اکثر متاثرین کے انگوٹھوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے جس کی وجہ سے حکومت پنجاب کی طرف سے 7ہزار روپے فی خاندان کا عید پیکج بھی ان تک نہ پہنچ سکا ہے ۔