نوازشریف ملک میں خوشحالی لائیں تو ساتھ دینےکوتیارہوں، مشرف

بدھ 1 اکتوبر 2014 19:12

نوازشریف ملک میں خوشحالی لائیں تو ساتھ دینےکوتیارہوں، مشرف

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) چیئرمین آل پاکستان مسلم لیگ جنرل (ر)پرویز مشرف نے کہا ہے کہ اگرنوازشریف ملک میں خوشحالی لائیں تومیں ان کا ساتھ دینےکوتیارہوں، مجھےحکومت کی تبدیلی نظرآرہی ہےلیکن الیکشن ہوتانظرنہیں آرہا۔ آل پاکستان مسلم لیگ کے چوتھے یوم تاسیس پر پرویز مشرف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پاکستان میں تبدیلی لاناہوگی جس کی وجہ سےسیاسی جماعت بنائی، مجھےپتاتھاکہ میری جان کوپاکستان میں خطرات ہیں، میرےواپس آنےکی کچھ وجوہات تھیں، ہمیں پاکستان کےسیاسی کلچرمیں تبدیلی لاناہوگی، میری سوچ ایک عام آدمی کی سوچ سےبہت الگ ہے، میں اب اپنی ذات سےبالاترہوکرقوم کےلیےسوچتاہوں، مجھےیقین ہےکہ اس ملک میں ہرطرح کی صلاحیت ہے۔

پرویز مشرف نے کہا کہ میرےخلاف مقدمےچل رہےہیں میں پھربھی پاکستان آیا، مجھےپتاتھاکہ مجھےفرنٹ سےلیڈکرناہوگا، واپس آنےپراحساس ہواکہ سیکیورٹی خدشات اورخطرات بہت زیادہ ہیں، مجھ پرغداری کاکیس کیاگیا،میں نےملک کےلیےجنگیں لڑیں، میں نےپاکستان کودنیامیں اچھانام دیا،مجھےغدارکہاگیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ میرےشکوک صحیح ثابت ہوئےالیکشن2013میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، انتخابات میں کوئی سیاسی نظام تبدیل نہیں ہوا، ہماری معیشت تباہی کی طرف جارہی ہے، ملک میں دہشت گردی بڑھتی جارہی ہے، ترقیاتی منصوبہ ایک بھی نظرنہیں آرہا، اگرتبدیلی نہ آئی توپاکستان کامستقبل خطرےمیں ہے، پاکستان میں اس وقت مجھےتبدیلی آتی نظرآرہی ہے، میں ایک عام آدمی کی طرح پاکستان کےلیےکام کرناچاہتاہوں، مجھےکوئی ذاتی لالچ نہیں ہے، اگرنوازشریف ملک میں خوشحالی لائیں تومیں ان کابھی ساتھ دینےکوتیارہوں، مجھےحکومت کی تبدیلی نظرآرہی ہےلیکن الیکشن ہوتانظرنہیں آرہا، ملک میں تیسری قوت بنانےکی ضرورت ہے،تیسری قوت انتخابی اصلاحات کےلیےبھی ضروری ہے، ایساسسٹم لاناہےجس میں پاکستان کی ترقی کیلیےکام ہو۔

متعلقہ عنوان :