410انتخابی عذر داریوں میں سے صرف76منظور ہوئیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری

بدھ 1 اکتوبر 2014 20:31

410انتخابی عذر داریوں میں سے صرف76منظور ہوئیں: الیکشن کمیشن کی رپورٹ ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ عام انتخابات سے متعلق عذرداریاں نمٹانے کے لئے تشکیل دیئے گئے ٹربیو نلز کے سامنے کل 410عذداریوں داخل کی گئی تھیں جن میں سے محض 76منظور ہوئیں ہیں جبکہ 28عذرداریاں واپس لے لی گئیں اور152کو فنی خرابی کی بنیاد پر خارج کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی بتایا ہے کہ انتخابی عذرداریوں میں سے 14کے فیصلے مسلم لیگ ن جبکہ8 کے فیصلے آزاد امید واروں کے خلاف ہوئے، دوسری جانب 6عذردوریوں کا فیصلہ پیپلز پارٹی اور 4کا فیصلہ مسلم لیگ ن کے حق میں ہوا۔

تحریک انصاف کی جانب سے دائر کی گئی 3عذرداریاں منظور تو کی گئیں مگر پی ٹی آئی کی دائر کی گئی کسی بھی عذر داری کا فیصلہ ان کے حق میں نہیں ہوا۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 22عذرداریاں عدم پیروی پر خارج کر دی گئیں تھیں۔

متعلقہ عنوان :