گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ننھے سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ،گلی محلہ کا چکر لگاکر گو نواز گو کے نعرے لگانے والوں کو نو عمران نو اور شیر شیر کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا
بدھ 1 اکتوبر 2014 23:11
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) گو نواز گو کے نعرے کی وجہ سے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ننھے سیاسی کارکنوں میں تصادم ہوتے ہوتے رہ گیا ، قربانی کے جانوروں کے ہمراہ گلی محلوں میں گونواز گو کے نعرے لگانے والوں کو” نو عمران نو اور شیر ،شیر “ کے نعروں کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔
(جاری ہے)
گزشتہ روز تحریک انصاف کے دس سے بارہ سال کی عمر کے ایک درجن سے زائد بچوں نے اپنے قربانی کے جانوروں کے ہمراہ وزیر اعظم نواز شریف اور اورمیاں ماجد ظہور کے حلقے کا چکر لگایااور اس دوران بچے گو نواز گو کے نعرے لگاتے رہے ۔
شاداب کالونی میں تحریک انصاف کے ننھے کارکنوں کو اس وقت سخت مزاحمت کا سامنا کرنا پڑ گیا جب گلی محلے سے نکلنے والے بچوں نے ” نو عمرا ن نو اور شیر ،شیر “ کے نعرے لگانے شروع کردئیے ۔ نعروں کی وجہ سے کشیدہ صورتحال پیدا ہو گئی لیکن وہاں موجود بڑی عمر کے افراد نے بچوں کو نعرے بازی سے روکتے ہوئے معاملہ ختم کر ا دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
نامزد ملزم کو کیسے اپنے ہی کیس میں خود جج بننے کی اجازت دی جا سکتی؟
-
وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت انسداد سمگلنگ سے متعلق اہم اجلاس
-
کیا ایک نام نہاد اور پلانٹڈ وزیراعظم خود یہ تعین کرےگا کہ وہ مجرم ہے یا نہیں؟
-
پی ٹی آئی کا چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰی اور جسٹس عامر فاروق سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
-
جرمنی میں الیکٹرک کارکی رجسٹریشن میں کمی
-
ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں مسلسل دوسرے ہفتے کمی
-
وفاقی وزارت خزانہ نے مارچ کی ماہانہ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی
-
خیبر پختونخوا کی چوبیس سرکاری یونیورسٹیاں وائس چانسلر سے محروم
-
پاکستان اپنے فلسطینی بھائیوں کے ساتھ کھڑا رہے گا اور ہر فورم پر ان کے لئے آواز بلند کرے گا، صدر مملکت آصف علی زرداری سے فلسطین کے سفیر احمد جواد ربیع کی ملاقات
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 400 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.