سیلاب متاثرین کی تقریب ، نواز شریف کے جانے کے بعد گو نواز گو کے نعرے ، لیگی ارکان کے آنے پرمظاہرین بھاگ اٹھے ،احتجاج کرنے والے متاثرین سیلاب نہیں ، تحریک انصاف کے کارکن تھے ، توفیق بٹ کی گفتگو
بدھ 1 اکتوبر 2014 23:12
گوجرانوالا(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزیرآباد میں امدادی سامان نہ ملنے پر سیلاب متاثرین کی جانب سے ”گونوازگو“ کے نعرے لگانے پر مسلم لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی اور کارکنوں نے نعرے لگانے والوں کو بھگا دیا۔
(جاری ہے)
ذرائع مطابق وزیراعظم نوازشریف گوجوانوالہ کی تحصیل وزیرآباد میں سیلاب متاثرین میں امداد تقسیم کرنے کے بعد جیسے ہی روانہ ہوئے تو چند افراد نے وزیرآباد روڈ پر احتجاج شروع کردیا اور اس دوران ان کی جانب سے ”گونوازگو“ کے نعرے بھی لگائے جس پر مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی توفیق بٹ اور مقامی صدر مانی بٹ سیخ پا ہوگئے اور انہوں نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ احتجاج کرنے والوں کوپکڑنے کی کوشش کی تاہم وہ بھاگ گئے۔
توفیق بٹ نے کہا کہ احتجاج کرنے والے متاثرین سیلاب نہیں بلکہ تحریک انصاف کے کارکن تھے۔ انہوں نے کہاکہ امداد کی تقسیم کے دوران کسی شخص نے کوئی اعتراض نہیں کیا اور بڑے پرامن طریقے سے وزیراعظم نواز شریف امداد تقسیم کرنے کے بعد وہاں سے روانہ ہوئے لیکن باہر نکلنے کے بعد تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے یہ ڈرامہ کیا گیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ،سردار مسعود خان
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کر سکھوں سمیت مذہبی مقامات پر غیر ملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی
-
سینٹ ، صدر کے مشترکہ اجلاس سے خطاب پر شکریہ ادا کرنے کی تحریک منظور
-
منفی پروپیگنڈا، ترقی و خوشحالی کیلئے کام کرنے سے نہیں روک سکتا، آرمی چیف
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق سے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں برطانیہ کی معروف جامعات کے وفد کی ملاقات
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی کا اجلاس 29 اپریل کو ہوگا
-
پاکستانی کمپنی کو یو اے ای کی کمپنی سے بڑا آرڈر مل گیا
-
جوڈیشل عدالت نے محمود خان اچکزئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے
-
غزہ پالیسی: امریکی محکمہ خارجہ کی ایک ترجمان مستعفٰی
-
نادرا کی جانب سے 3 کروڑ اسمارٹ کارڈز کی خریداری میں بے ضابطگیوں کا انکشاف
-
اسٹیٹ بینک کی مارکیٹ سے ریکارڈ 4.2 ارب ڈالر کی خریداری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.