عیدالاضحی پر ملک بھر میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان، کسی بڑے فالٹ کی صورت میں عوام بجلی سے محروم ہو سکتے ہیں ،ذرائع

بدھ 1 اکتوبر 2014 23:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔1اکتوبر۔2014ء) وزرات پانی اوربجلی نے عیدالاضحی کے تین دن ملک بھرمیں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزارت کی جانب سے تمام صوبوں کے متعلقہ محکموں کو اعلامیہ جاری کرتے ہوئے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ عید کے تینوں لوڈ شیڈنگ نہ کی جائے اور بجلی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنائی جائے۔تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ کسی بڑے فالٹ کی صورت میں عوام بجلی سے محروم ہو سکتے ہیں اور انہیں چند گھنٹوں کی اذیت برداشت کرنی پڑ سکتی ہے۔یاد رہے کہ بجلی کے شدید بحران کے باعث گزشتہ کچھ سالوں سے ملک بھر کے عوام کو لوڈ شیڈنگ کی اذیت کا سامنا ہے۔

متعلقہ عنوان :