کپتان ہوم گراؤنڈ پردھواں دھاراننگزکھیلنےکوتیار،پنڈال سجادیاگیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:54

کپتان ہوم گراؤنڈ پردھواں دھاراننگزکھیلنےکوتیار،پنڈال سجادیاگیا

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) باؤنسر بھی ہوں گے اور یارکر بھی، میانوالی میں کپتان کے لئے فاسٹ پچ تیار ہے، کپتان آج اپنے ہوم گراؤنڈ پر حکومت کے خلاف سارے گُر آزمائیں گے۔ تبدیلی آنہیں رہی، تبدیلی آگئی ہے، یہ وہ نعرہ ہے جسے لے کر آج کپتان میانوالی میں طاقت کا مظاہرہ کریں گے۔ اپنا شہر، اپنا گھر عمران خان دکھائیں گے آج سیاسی طاقت کا اثر کراچی اور لاہور میں شاندار جلسوں کے بعد میانوالی میں بجے گی دھاندلی کیخلاف بانسری۔

(جاری ہے)



وزیراعظم نے تو اب تک استعفیٰ دیا نہیں لیکن کپتان آخری گیند تک لڑنے کو تیار ہیں اور اِسی لیے شہر شہر حکومت کیخلاف سیاسی طاقت کا مظاہرہ کررہے ہیں۔ عمران خان کے آبائی شہر میں جلسے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں جہاں ہزاروں کُرسیاں لگادی گئی ہیں، کپتان کا ساؤنڈ ماسٹر بھی شرکاء کا جوش بڑھانے کیلئے تیار ہے۔

میانوالی میں جلسے کیلئے کپتان کے کھلاڑیوں کو سہہ پہر ہی پہنچنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ ممکنہ طور پر میانوالی کا پاور شو دن کی روشنی میں ہی ختم ہوجائے جہاں عمران خان ایک بار پھر حکومت کو دن میں تارے دکھانے کیلئے پُرعزم ہیں۔