فلم”حیدر“ کی پاکستان میں ریلیز پر سوالیہ نشان لگ گیا
جمعرات 2 اکتوبر 2014 11:56
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) شیکسپیئر کے ناول ہیملٹ پر مبنی بولی وڈ فلم”حیدر“ کی پاکستان میں ریلیز پر سوالیہ نشان لگ گیا۔وشال بھردواج کی اس فلم کے پریمیئر کے بعد کافی تعریف سامنے آرہی ہے تاہم پاکستان میں فلم سنسر بورڈ کی جانب سے لگتا ہے کہ اسے این او سی جاری کیے جانے کا امکان نہیں۔یہ فلم جس میں شاہد کپور، تبو، کے کے مینن اور شردھا کپور جیسے اسٹارز موجود ہیں، اس کی شوٹنگ کشمیر میں ہوئی جس کی وجہ سے اس کی پاکستان میں ریلیز پر تحفظات سامنے آرہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس فلم کی ریلیز کی منظوری کے لیے اسے سنسر بورڈ کو بھیجا گیا تاہم اسے دیکھنے کے بعد بورڈ نے اسے اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا کیونکہ اس میں کشمیر سے متعلق کچھ متنازعہ چیزیں موجود تھیں۔(جاری ہے)
حیدر دو اکتوبر کو ریتک روشن اور کترینہ کیف کی فلم”بینگ بینگ“ کے ساتھ ریلیز کے لیے پیش کی جا رہی ہے تاہم بینگ بینگ کو پاکستان میں دکھانے کی اجازت مل گئی ہے جبکہ ”حیدر“ کو ایسا موقع ملتا نطر نہیں آتا۔
ڈسٹری بیوٹرز کو پہلے ہی اس کی توقع تھی اس لیے انہیں نقصان کا بھی سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔اس سے پہلے بھی سلمان خان کی فلم ”ایک تھا ٹائیگر“ کو پاکستان مخالف عناصر کو دکھانے پر ریلیز کی اجازت نہیں ملی تھی جبکہ رانی مکھرجی کی ”مردانی“ کو بھی این او سی نہیں مل سکا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
ایمن خان کی ہمشکل لڑکی کی ڈانس ویڈیو وائرل
-
زوہاب خان نے داڑھی بڑھانے کیلئے ٹرانسپلانٹ کروانے کی وجہ بتا دی
-
جس کومیری بات بری لگی وہ بابراعظم کواپنی بہن کا رشتہ دے دیں، نازش جہانگیر
-
اداکارسلمان خان کے گھر کے باہر فائرنگ میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد
-
سنسربورڈ کا چارج ملا تو تمام ڈراموں پرپابندی لگا دوں گا، نعمان اعجاز
-
نورا فتیحی فوٹوگرافرز سے ناراض، الزام عائد کردیا
-
بریانی نہیں ہوں جو ہر کسی کو پسند آئوں، حنا رضوی کا شادی پر تنقید کرنے والوں کو جواب
-
ہانیہ عامر نے بائیک رائیدنگ کو اپنا نیا ہدف بنا لیا
-
فلم انڈسٹری کے نامور مزاحیہ اداکارمنورظریف کی برسی29 اپریل کو منائی جائیگی
-
ہدایتکار حسن طارق کی برسی منائی گئی
-
معروف گلوکار احمد رشدی کا یوم پیدائش منایا گیا
-
چھوٹی عمر میں شادی پر اداکارہ کو کوئی افسوس نہیں ،اداکارہ سدرہ نیازی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.