کراچی:رینجرز مقابلے میں گینگ وار کے چار ملزمان ہلاک، دو گرفتار، دو افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:22

کراچی:رینجرز مقابلے میں گینگ وار کے چار ملزمان ہلاک، دو گرفتار، دو ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) کراچی میں رینجرز سے مقابلے میں گینگ وار کے چار ملزم ہلاک اور دو کو گرفتار کر لیا گیا ، پولیس نے گینگ وار کے ملزم کو گرفتار کر کے مغوی تاجر کو بازیاب کرا لیا ، دوسری جانب کورنگی ابراہیم حیدری اور بلدیہ گلشن مزدور سے دو افراد کی لاشیں ملی ہیں۔ شہر قائد میں امن خواب ہو گیا ، پولیس مقابلے اغوا برائے تاوان فائرنگ پرتشدد واقعات اور گینگ وار نے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیلا رکھا ہے۔

لیاری کی شاہ بیگ لین میں صبح سویرے رینجرز سے مقابلہ میں گینگ وار کا ملزم رفیق مارا گیا ۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ہلاک ملزم رفیق کا تعلق جبار عرف جھینگو گروپ سے ہے ۔ ملزم دو خواتین سمیت 12 افراد کے قتل میں ملوث ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ شب لیاری کے علاقے چاکیواڑہ میں رینجرز سے فائرنگ کے تبادلہ میں گینگ وار کے تین ملزمان حنیف عرف منگو ، محمد شاہد اور جمال مارے گئے ۔

بلدیہ کے علاقے یوسف گوٹھ میں پولیس نے مقابلہ کے بعد ملزم خیرمحمد کو زخمی حالت میں گرفتار کر کے مغوی تاجر بادشاہ خان کو گاڑی سمیت بازیاب کرا لیا ۔ بادشاہ خان کو سید آباد سے بدھ کے روز اغوا کیا گیا تھا جس کی بازیابی کیلئے ملزمان بھاری تاوان کا تقاضا کر رہے تھے۔ کورنگی ابراہیم حیدری سے تشدد زدہ لاش ملی ہے جسے پولیس نے پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ، منگھو پیر میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا۔

متعلقہ عنوان :