بھارت میں ایک روزہ ملک گیر صفائی مہم کے دوران نریندر مودی نے بھی جھاڑو اٹھا لیا

جمعرات 2 اکتوبر 2014 12:30

بھارت میں ایک روزہ ملک گیر صفائی مہم کے دوران نریندر مودی نے بھی جھاڑو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) بھارت میں ایک روزہ ملک گیر صفائی مہم کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے بھی جھاڑو اٹھا لیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ملک گیر تعطیل منانے کیساتھ حکومت نے ملک گیر صفائی مہم کا اعلان بھی کیا ہے، مہم کے تحت ملک بھر کے لاکھوں سرکاری ملازمین، سکولوں کے طلبا، بھارتی جنتا پارٹی اور اتحادی جماعتوں کے وفاقی و ریاستی وزراء اور بی جے پی کے چھوٹے بڑے رہنماء اپنے دفاتر، سکول، گلیاں، بازاروں حتیٰ کے عوامی بیت الخلاء کی صفائی کررہے ہیں، مہم کا باقاعدہ آغاز بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دلی کی ایک گلی میں جھاڑو لگا کر کیا۔

واضح رہے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ دنوں اپنے وزیروں کو بھی اپنے دفتر میں زیر استعمال بیت الخلاء خود صاف کرنے کی تاکید کی تھی۔

متعلقہ عنوان :