Live Updates

پی ٹی آئی میانوالی جلسے میں ڈی جے بٹ کے "ٹوٹا ہوا تارا"کی دھوم

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:02

پی ٹی آئی میانوالی جلسے میں ڈی جے بٹ کے "ٹوٹا ہوا تارا"کی دھوم

میانوالی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) پی ٹی آئی کے دھرنے اور جلسوں کی روح موسیقی سے ماحول بنانے والے ڈی جے بٹ نے نیا ترانہ تیار کرلیا۔ کہتے ہیں ''ٹوٹا ہوا تارا'' میانوالی میں دھوم مچائے گا۔ میانوالی کے شہری تیار ہوجائیں، اب آرہا ہے کپتان کے ڈی جے بٹ کا نیا شاہکار۔

(جاری ہے)

ساونڈ ماسٹر نے کپتان کے جلسے میں رنگ بھرنے کیلئے تیاری پکڑلی، ان کا کہنا ہے کہ علاقے کی مناسبت سے ترانوں کا انتخاب کرتے ہیں۔



میانوالی جلسے کیلئے اسپیشل ترانہ بھی منتخب کرلیا، ڈی جے بٹ کے مطابق خان صاحب کے پسندیدہ ترانے سے شرکاء کا دل لبھائیں گے۔ ڈی جے بٹ کا کہنا ہے کہ چار سال سے عمران خان کےساتھ ہیں، وہ میوزک ماسٹر ہی نہیں ہیں بلکہ کپتان کے کھلاڑی بھی ہیں، اپنے فرائض بخوبی انجام دیتے رہیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :