لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 76 ویں سالگرہ منائی گئی

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:04

لالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو وحید مراد کی 76 ویں سالگرہ منائی گئی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) پاکستانی فلم انڈسٹری کے چاکلیٹی ہیرو سپرسٹار وحید مراد کے چاہنے والے ان کی 76 ویں سالگرہ منا ئی گئی ۔ اداکار ، پروڈیوسر اور سکرپٹ رائٹر وحید مراد نے فلمی کیرئیر کا آغاز فلم ”ساتھی “ سے کیا ۔

(جاری ہے)

لباس، ہئیر سٹائل اور منفرد انداز لالی ووڈ میں وحید مراد جیسی مقبولیت کسی دوسرے ہیروکے حصے میں نہیں آئی ۔ دل میرا دھڑکن تیری ، ہیرا اور پتھر ، ارمان ، عندلیب ، مستانہ ماہی ، دیور بھابھی ، نصیب اپنا اپنا ، وحید مراد کی بہترین فلمیں ہیں ۔ انہیں ستارہ امتیاز، لائف ٹائم اچیومنٹ اور نگارڈ ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ پچیس سال پاکستانی فلم انڈسٹری پر راج کرنے والے وحید مراد پینتالیس برس کی عمر میں اس دنیا فانی سے کوچ کر گئے ۔