ایڈمرل ذکاءاللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ تعینات

جمعرات 2 اکتوبر 2014 13:59

ایڈمرل ذکاءاللہ پاک بحریہ کے نئے سربراہ تعینات

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء)صدرمملکت ممنون حسین نے ایڈمرل ذکاءاللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کردیاہے اور وہ موجودہ نیول چیف آصف سندھیلہ کی ریٹائرمنٹ پر عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔ ایوان صدرکے ترجمان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے سنیارٹی کا خیال رکھا اور اُن کی ایڈوائس پر صدرمملکت نے موسٹ سینئر افسرایڈمرل ذکاءاللہ کو پاک بحریہ کا نیا سربراہ تعینات کردیا۔

(جاری ہے)

ایڈمرل ذکاءاللہ کا تعلق نیوی کی آپریشنل برانچ سے ہے اور وہ سمری میں بھیجے گئے چاروں ناموں میں سب سے سینئر تھے ، اُنہوں نے دوان ٹریننگ اعزازی شمشیربھی حاصل کی اور کئی اہم عہدوں پر اپنی خدمات سرانجام دے چکے ہیں جبکہ وہ پریذیڈنٹ پرائیڈآف پرفارمنس بھی رکھتے ہیں ۔ یادرہے کہ پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل آصف سندھیلہ سات اکتوبرکو ریٹائرڈ ہورہے ہیں جس کے بعد ایڈمرل ذکاءاللہ نئے عہدے کا چارج سنبھالیں گے ۔