دستاویزی فلم ’’آئوٹ لاڈ ان پاکستان ‘‘ کیلئے بہترین تحقیق پر ایمی ایوارڈ

جمعرات 2 اکتوبر 2014 14:18

دستاویزی فلم ’’آئوٹ لاڈ ان پاکستان ‘‘ کیلئے بہترین تحقیق پر ایمی ..

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2اکتوبر 2014ء) صوبہ سندھ کے ضلع دادو میں تیرہ سالہ لڑکی سے مبینہ زیادتی کے تناظر میں بنائی گئی دستاویزی فلم ’’آئوٹ لاڈ ان پاکستان‘‘ کو بہترین تحقیق پر ایمی ایوارڈ دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیویارک میں ’’نیوز اینڈ ڈاکیو منٹری ایمی ایوارڈز‘‘ کی تقریب ہوئی جس میں ’’آئوٹ لاڈ اِن پاکستان ‘‘کو بہترین ڈاکیومنٹری فلم کا ایوارڈ ملا ۔

یہ دستاویزی فلم پاکستانی نژاد کینیڈین صحافی حبیبہ نوشین اور جرمن صحافی ہلک شیل مین نے پاکستانی لڑکی کائنات سومرو پربنائی ۔ دادو کی رہائشی اس لڑکی کو سکول سے واپسی پر چار افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا ۔ ’’آئوٹ لاڈ ان پاکستان‘‘ اس سے پہلے بہترین عالمی رپورٹنگ کے دو ایوارڈ بھی جیت چکی ہے ۔

متعلقہ عنوان :