کالعدم تنظیموں کی طرف سے عید الاضحی کے موقع پر دہشتگردی کا منصوبہ
جمعرات 2 اکتوبر 2014 15:24
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔2 اکتوبر۔2014ء) کالعدم تنظیموں کی طرف سے عید الاضحیٰ کے موقع پر دہشتگردی کی منصوبہ بندی کے پیش نظر حکومت نے افغانستان سے ملنے والی سرحد پر سکیورٹی کے سخت حفاظتی اقدامات کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ خیبر پختونخواہ سے پنجاب کو ملنے والے سرحدی علاقے کو بھی مکمل سیل کرنے کا فیصلہ ‘ ہر آنے جانیوالے شخص کی جامہ تلاشی اور شناختی کارڈ کے بغیر داخلے کی اجازت نہ ہوگی سرحدی علاقوں سے ملحقہ دریائی اور کچے کے علاقوں پر بھی سکیورٹی فورسز کو غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم ‘ ذرائع کے مطابق مختلف ایجنسیوں نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کی ہے جس میں کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں تحریک طالبان اور دیگر کالعدم تنظیمیں عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر کے اہم شہروں میں گڑ بڑ کرنے کا پروگرام تشکیل دے رہی ہیں جبکہ تحریک طالبان اور دیگر گروپ پاکستان میں دہشتگردی ‘ افرا تفری پھیلانے کے مذموم عزائم کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف شہروں میں اپنے کارکنوں سے روابط کرنے کی بھی کوشش کررہے ہیں جس پر وزارت داخلہ نے ملک بھر کی چاروں صوبائی حکومتوں سمیت گلگت بلتستان اور تمام قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو عید الاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا حکم دیا ہے اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں آپس میں باہمی رابطے رکھنے کیساتھ ساتھ اہم سرکاری تنصیبات اور وزراء کی سکیورٹی کو بھی یقینی بنایا جائے.
عید
الاضحیٰ کے موقع پر عید کے اجتماعات کیلئے بھی سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں عید گاہوں‘ اہم مساجد اور امام بارگاہوں میں داخلے کے موقع پر واک تھرو گیٹس نصب کئے جائیں ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے میں سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا بھی حکم دیا ہے کیونکہ کالعدم تنظیمیں افغانستان میں بیٹھ کر پاکستان میں گڑ بڑ پھیلانا چاہتی ہیں اس سلسلہ میں حکومت نے عید الاضحیٰ سے قبل سرحدی علاقے کو مکمل طور پر سیل اور 24 گھنٹے کڑی نگرانی کرنے کا بھی حکم دیا ہے اسی طرح آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا کے حکم پر کے پی کے سے ملنے والے ملحقہ سرحدی علاقے پر سکیورٹی کے غیر معمولی حفاظتی اقدامات کرنے کا کہا ہے جس پر آر پی او سرگودھا ڈویژن احمد اسحاق جہانگیر نے خیبر پختونخواہ سے ملنے والے سرحدی علاقے پر پولیس کو خصوصی انتظامات کرنے کیساتھ ساتھ ناکے لگانے کی بھی ہدایت کی ہے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے پیش نظر دریائی اور کچے کے علاقہ میں رات کے وقت گشت میں اضافہ کردیا ہے جبکہ سرحدی علاقے پر پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی ہے آئی جی پنجاب مشتاق احمد سکھیرا نے صوبہ بھر کے ڈی پی اوز کو عید الاضحیٰ کے موقع پر عید گاہوں ‘ اہم مساجد‘ اور امام بارگاہوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا حکم دیا ہے�(جاری ہے)
�
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.